کربلا میں اسپیشل پرسن کے لئے مشرق وسطی کا پہلا سوسائٹی بنے گا
عراق میں پہلی بار حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اسپیشل پرسن کے لئے الگ سوسائٹی کی تعمیر کے لیے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے ڈیزائن کا کام مکمل کر لیا
حرم امام حسین علیہ السلام کےذیلی ادارے برائے سپیشل پرسن کے مسول جناب عامر ہاشم الشمری نے کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو بتایا کہ متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ کے حکم پرکربلاء ونجف کے درمیان نابینا اور بصارت سے محروم افراد کے لئے چالیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر الگ سٹی بنانے کے لئے ڈیزائن فائنل کیا ہے
الشمری نے مزید کہا کہ شہر کو جدید ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جو نابینا اور بصارت سے محروم لوگوں کے ضرورت کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہےتاکہ یہ لوگ بغیر کسی پریشانی کے رہ سکیں
اس سٹی میں بنیادی ضروریات زندگی کی تمام سہولیات کے ساتھ سوئمنگ پول،اسپورٹس ہال بھی موجود ہیں
اس سے یہ افراد نہ صرف باعزت زندگی گزار سکیں گے بلکہ معاشرے کے لیے بھی مفید ثابت ہونگے ۔
ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ مشرق وسطی میں سپیشل پرسنز کے لئے یہ پہلا سٹی ہوگا ہے، جوحرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بنایا جا رہا ہے
عماد بعو
ابو علی