عراق میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا،دفتر سید سیستانی دام ظلہ الوارف
2024-02-10 15:42
لہٰذا بروز پیر12 فروری 2024ء کو شعبان المعظم 1445 ہجری کی پہلی تاریخ ہو گی، جبکہ شب برات 26 فروری کو منائی جائے گی اس طرح پاکستان کے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق نجف اشرف مرجع دینی اعلی کے مرکزی دفتر سے ابھی اعلان کیا گیا ہے شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا کل بروزہ اتوار 30 رجب المرجب ہوگا
اس طرح پاکستان کے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔
نجف اشرف میں موجود مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ہے
خدا وند متعال سے دع ہے کہ وہ اس ماہ کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور نا ختم ہونے والی خوشیوں کی ابتداء قرار دے