نجف اشرف میں بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح

2024-02-10 07:55

عراق کے صوبہ نجف اشرف باب مدینہ العلم میں تیسرے سالانہ میں بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح کر دیا گیا اور اسے اہل علم کے لیے کھول دیا گیا ۔ کتب میلے کا افتتاح عراق کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف راشد نے کیا

بین الاقوامی کتابی میلہ8 تا 18 فروری نمائش سنٹر ایرپوٹ روڈ نجف اشرف میں جاری رہیگا

نمائش کے مسئول جناب عیسی خرسان نے کربلاء نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیسری نجف اشرف بین الاقوامی کتابی میلے میں 200 سے زائد ملکی و ٖغیرملکی اشاعتی اداروں نے شرکت کی ہے

 انہوں نے بتایا کہ "اس سال نمائش کو پبلشنگ ہاؤسز، ریسرچ سینٹرز اور اشاعتی اداروں کی ایک بڑی تعداد  کی شرکت نے چار چاند لگا دیا ہے اس سال پہلی بار ایک پبلشنگ ہاؤس کو ایک سے زئد اسٹال لگانے کی اجازت دی ہے

حرم امام حسین ؑکے بک سٹال کے مسئول جناب علی نے میڈیا کو بتایا کہ حرم امام حسین کے بک سٹال کی خصوصیات یہ ہے کہ اس دفعہ سٹال میں مختلف زبانوں میں کئی موضوعات پر کتابیں موجود ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ حرم کے سٹال پر نئے ایڈیشن کے ساتھ ساتھ مختلف اسلامی اور انسانی علوم کے 400 سے زائد موضوعات پر مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی کتب موجود ہیں ۔ اس سٹال کی خاص بات یہ ہے کہ نوجوان نسل کے لئے الحاد کے رد پر سوال وجواب کی صورت میں کتاب بھی موجود ہے۔

 اس کے علاوہ تاریخ و سیرت پر موجود کتابوں کا کافی ذخیرہ بھی ہے

انہوں نے کہا کہ حرم امام حسین ؑ کی سٹال میں مقامی علم دوست لوگوں کا ریش دیکھا گیا 

عماد بعو

ابو علی


منسلکات

العودة إلى الأعلى