کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

شہادت امام موسی کاظم (ع) پر کاظمین میں 13ملین زائرین کی شرکت

2024-02-06 15:45

روضہ مقدس کاظمین کے انتظامیہ کے مطابق 25 رجب 1445 ہجری بمطابق 6 فروری 2024 کو امام موسی کاظم علیہ السلام کی 1262 واں شہادت کے موقع پر روضہ مقدس کاظمین میں عزاداران امام مظلوم کی تعداد 13 ملین سے تجاوز کرگئی ہے

یہ بات روضہ مقدس کاظمین کے جنرل سیکرٹری نے ایک پریس کانفرنس میں کہی

 انہوں نے مزید کہا کہ زائرین اور عزاداروں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جو کاظمین کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ راستوں میں ان زائرین کی خدمت کے لئے ہزاوں موکب لگایا گیا تھا اور ملک کے طول وعرض سے ماتمی دستوں نے شرکت کی

 حکومت عراق نے بھی امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ملک کے طول عرض سے  ٹرین اور بسیں زائرین کی خدمت کے لئے چلائی گی ۔

واضح رہے کہ عراق، ایران، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا اور ماتم و سینہ زنی اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔


منسلکات

العودة إلى الأعلى