فری آئی کیمپ میں 1200مراض چشم کے معائنہ اور 250 آپریشن کئے گئے
حرم امام حسین علیہ السلام اور محکمہ صحت کے تعاون سے چلنے والے سیدہ زینب الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) آئی سرجیکل سنٹر میں 10 روزہ فری آئی کیمپ میں 1200 سے زائد طبی معائینہ کے ساتھ 250 آپریشن ہوا
آئی سنٹر کے ڈائریکٹرڈاکٹرعدی سلامی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس زوزہ فری آئی کیمپ میں 1200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیااور آنکھوں کا اپریشن کئے گئے یہ فری آئی کیمپ محکمہ صحت اور میثاق میڈیکل گروپ کی تعاون سے دس دن تک آنکھوں کے امراض کا مفت علاج ومعالجہ کیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ اس فری ائی کیمپ میں متعدد ماہر امراض چشم اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔صبح سے شام تک سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کی گئی ہے۔ تشخیص میں آنکھوں کا جدید آلات سے معائنہ، موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن اور مفت لینز، چشموں اور ادویات شامل ہیں۔ عوام نے حرم امام حسین ؑ کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور اظہار تشکر کیا۔
ان تمام آپریشن میں ہونے والے اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے برداشت کی ہے ۔
واضح رہے کہ اس میڈیکل کیمپ میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں کئی ممالک سے ویلنٹیئر کی 40 رکنی ٹیم نے ان تمام آپریشن کو مانیٹر کیا گیا ہے
عماد بعؤ
ابو علی