حرم امام حسین علیہ السلام نے عراقی وزارت تجارت کے ایک وفد کا استقبال کیا جو فلسطین میں امداد بھیج رہا ہے

2024-02-04 06:37

عراقی وزارت تجارت کے ایک اعلی سطحی وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ سے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان پہنچانے اور زخمیوں کو حرم امام حسین علیہ السلام کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کرنے کے متعلق بات چیت کی

روضہ مقدسہ میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالامیر طہ نے کہا کہ جناب ستار جابری کی سربراہی میں وزارت تجارت کے ایک وفد نے کربلاٰ معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ سے مظلوم فلسطینی عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنے اور زخمیوں کو حرم امام حسین علیہ السلام کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پر حرم امام حسین علیہ السلام نے تمام فلسطینی زخمیوں کو مفت میں کربلاء معلی حرم کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے تمام تر تیاری مکمل کر لی ہے۔

جبکہ نائب وزیر تجارت جناب ستار جابری نے کہا کہ یہ دورہ وزارت تجارت اور روضہ امام حسین علیہ السلام کے درمیان مشترکہ تعاون کے آفاق کھولنے کا تسلسل ہے جس کا مقصد باہمی اشتراک و تعاون سے عام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ملکر حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد پہنچانے اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

 آج مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پر غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد بھی یقینا قابل تحسین ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ انسانی فلاح و بہبود سے متعلقہ وزارت نے حرم امام حسین علیہ السلام کے انسانی فلاح و بہبود کے لیے تمام پروجیکٹس اوراس قسم کی ایمرجنسی حالات میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیاری کوسراہا ہے

ابراہیم العوینی

ابو علی

العودة إلى الأعلى