روضہ امام حسینؑ نے دماغی فالج کے شکار بچوں کے لیے مفت بوٹوکس انجیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا
روضہ امام حسین کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے کربلاء معلی میں دماغی فالج کے علاج کے لیے بنائے گے مرکز میں دماغی فالج کے شکار بچوں کے لیے مفت بوٹوکس انجیکشن کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ، ڈاکٹر حیدر حمزہ العابدی نے کہا کہ بوٹوکس انجیکشن کے ضرورت مند تمام مریضوں کے لئے اس سہولیات کو حاصل کرنے کے لیے مرکز کے دروازہ 24 گھنٹے کھلے ہیں، اور اس دوران اٹھنے والی تمام اخراجات حرم امام حسینؑ کی انتظامیہ ادا کرے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سنٹر کو عالمی معیارکو مد نظر رکھ کر جدید ڈیزائن کے مطابق بنایا گیا ہے ۔ اس میں عام شہریوں ،شہدا کی فیملیز، کم آمدن والے شہریوں اور ٖغریبوں کے علاج و معالجے کے لئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے
واضح رہے کہ مرکز کی جانب سے یہ دوسری مہم ہیں جس میں اس انجکشن کو مفت میں دیا جا رہا ہے اس کے علاوہ نیورومیوپیتھی سنڈروم کے شکار لوگوں کے علاج کے لئے تین بہترین بین الاقوامی لیبارٹریوں کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیا ہے تاکہ انکو بعد میں سپانسر کرسکیں ۔
ابراہیم العوینی
ابو علی