حرم حضرت عباس (ع) کے زیر اہتمام کرکوک یونیورسٹی میں تیسرے سالانہ العقیلہ (سلام اللہ علیہا) فیسٹیول کا انعقاد

2024-01-30 10:46

حرم حضرت عباس ؑ کے زیلی ادارے شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام کرکوک یونیورسٹی میں تیسرے سالانہ العقیلہ سلام اللہ علیہا فیسٹیول کا انعقاد (عفت و جہاد) کے عنوان سے کیا گیا

یہ فیسٹیول شعبہ تعلقات عامہ نے کرکوک یونیورسٹی کے تعاون سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے (عفت و جہاد) کے نعرے کے تحت منعقد کیا تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے سید ماھر خالد نے کہا، " یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن نے نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے تحت مسلسل تیسرے سال العقیلہ (سلام اللہ علیہا) فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔

 یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی خصوصی ہدایات پر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے (عفت و جہاد) کے نعرے کے تحت منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت اورعظمت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ فیسٹیول کرکوک یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجز کے ایک گروپ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

 فیسٹیول کی اہم سرگرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے تقریراورکرکوک یونیورسٹی کے صدر کا حاضرین سے خطاب شامل تھا۔ جس کے بعد نامور شعراء کرام نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے رزمیہ کلام پیش کیا۔

 انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اس فیسٹیول کے ضمن میں عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں (200) طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ثقافتی مقابلے کا انعقاد اور اس مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازنا بھی اس فیسٹیول کی اہم سرگرمی تھی۔" سید خالد ماہر نے کہا کہ "فیسٹیول کے اختتام پر اس فیسٹیول کے منتظمین، معاونین اور شرکاء کو اعزازی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى