حرم امام حسین علیہ السلام نے کربلاء کے مغرب میں بیسویں دار الشفاء سنٹر کا افتتاح کر دیا

2024-01-27 09:07

حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے کربلاء کے مغرب میں عین التمر کے مقام پر بیسویں دار الشفاء سنٹر کا مقامی حکومت کے تعاون سے افتتاح کر دیا ہے

افتتاحی تقریب سے حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکٹری جنرل جناب حسن رشید عبایجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام تمام صوبوں میں بغیر کسی تفریق کے، صرف انسانیت کی بنیاد پر نجف اشرف میں موجود مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی ہدایت کے مطابق خدمات فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس قسم کے ہسپتال کا قیام پورے ملک میں کورونا کے زمانے میں ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے ان مراکز کو ختم کئے بغیر علاقے کی ضرورت کے مطابق دار الشفاء سنٹر بنانا شروع کیے، جس میں کسی کو زچہ بچہ سنٹر ،کسی کو ڈائیلاسز سنٹر اور کسی کو میڈیکل سنٹر بنا دیا۔

 اس وقت یہ 20 واں سنٹر عین تمر کے لوگوں کے لئے انکی میڈیکل ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولا گیا ہے۔ 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کو مقامی انتظامیہ کے تعاون سے یہاں کے لوگوں کی طرف سے حرم امام حسین علیہ السلام کو دی جانے والی درخواست پر کھولا گیا ہے۔ 

حرم امام حسین علیہ السلام نے کورونا کی اس وبا کے دوران شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے کے لئے 19 دار شفاء کے مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ بروقت اس وبا سے نمٹا جا سکے اور الحمد اللہ یہ 20 واں سنٹر بھی کھول دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ عین التمر کربلاء معلی کے مرکز سے 80 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى