حوزہ علمیہ نجف الاشرف میں وکیل مرجع دینی اعلی شیخ محسن علی نجفی (قدس سرہ) کی بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی و مجلس عزاء
جوار امیر کائنات علیہ السلام ،حوزہ علمیہ نجف الاشرف میں محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی (قدس سرہ)) کی بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی و مجلس عزاء.
مرجع جہاں تشیع آیت اللہ العظمی السید علی السیستانی (دام ظلہ) کی نیابت میں ان کے فرزندان گرامی قدر آیت اللہ سید محمد رضا السیستانی و سید باقر السیستانی (حفظھما اللہ) نے بانی مجلس کی حیثیت سے حوزہ علمیہ کے اساتذہ و طلاب کا استقبال کیا ۔
قرآن خوانی و مجلس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والےعلماء وطلاب کی کثیر تعدادکے علاوہ حوزہ علمیہ کے بزرگ اساتذاہ کرام، مراجع عظام کے نمائندوں اور مقامات مقدسہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مرجع جہان تشیع حضرت اللہ السید علی السیستانی دام ظلہ کا تعزیتی پیغام گزشتہ کل محسن ملت کی نماز جنازہ کے موقع پر علامہ شیخ محمد شفا نجفی صاحب پڑھ کر سنایا تھا ۔
محسن ملت کے نام کے آخری میں نجفی کا لفظ ان کے حوزہ علمیہ نجف الاشرف سے اسی نسبت کی یاد دلاتا ہے کہ جب وہ مرجع عالی قدر استاذ الفقہاء والمجتھدین آیت اللہ العظمی السید ابو القاسم خوئی (قدس سره) اور آیت اللہ العظمی السید محمد باقر الصدر (قدس سرہُ) جیسے عظیم اساتذہ سے کسب فیض کرنے در باب علم پر حاضر ہوئے اور دامن مراد کو بطریق احسن بھر کر مذھب اھل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کا مقدس فریضہ ادا کرنے ملک عزیز پاکستان واپس تشریف لائے ۔
آپ نے در باب علم سے علم حاصل کرنے کے بعد اس کا حق ادا کیا اور آج حوزہ علمیہ نجف الاشرف نے اپنے اس قابل فخر سپوت کو گویا خراج تحسین پیش