حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام جشن بلوغت کی خوبصورت تقریب
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ کے زیر اہتمام عراق کے جنوب میں واقع صوبہ ذی قار میں ولادت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے پر (2000) لڑکیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب ناصریہ کے الشطرہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رافد الراشدی نے کہا، یوں تو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے بہت سے کام ہو رہے ہیں اور یہی ہمارا دینی شعار بھی ہے لیکن ان سب میں خواتین کی رہنمائی اور تحفظ کے لئے جو اقدام اٹھائے گئے ہیں، ہے وہ سر فہرست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس پر آشوب دور میں آزادی کے نام پر خواتین بالخصوص مسلمان خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کو اپنا رول ماڈل بنا کر زندگی گزاریں تاکہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہو۔
جبکہ محکمہ مذہبی امور میں دینی ایکٹویٹیز کے عہدیدار علی مکی عصامی نے کہا کہ یہ اقدام عراق میں حرم کی جانب سے ایک منفرد ایکٹویٹی ہے کہ جس میں صوبہ بھر سے 2000 سے زائد شرعی ذمہ داری کو پہنچنے والے لڑکیوں نے شرکت کی اور اپنے سے تکالیف شرعیہ کا پابند ہونے کا عہد کیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد ثقافتی اور اسلامی تشخص کو مضبوط کرنا ہے جو کہ روضہ امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ نے مرتب کیا ہے تاکہ اسلامی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دیا جاسکے اور روح اسلام کو انہی بچیوں میں بسایا جا سکے اور اس ثقافتی یلغار کی جنگ جیت سکیں