عتبہ حسینہ کے زیر اہتمام ساتویں بین الاقوامی اربعین کانفرنس کا انعقاد
صحن امام حسین علیہ السلام کے اندر موجود خاتم الأنبياء آڈیٹوریم میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی شرکت کے ساتھ ساتویں انٹرنیشنل اربعین کانفرنس کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔
کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر عبدالامیر عزیز قریشی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ساتویں بین الاقوامی اربعین کانفرنس الصفوی یونیورسٹی اور اکیڈمک سیکشن برائے اربعین واک کے تعاون سے 26 ممالک کی مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کی نمایاں بات یہ ہے کہ اس میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفود اربعین کے حالات ماحول اور اربعین کے اصولوں اور اقدار کے بارے میں جاننے کے لیے آئے تھے۔ جبکہ کانفرنس کے شرکاء میں سے ایک خاص تعداد مذہبی اور یونیورسٹیز کی شخصیات کی تھی ۔ اس کانفرنس میں 177 موضوعات پر علمی و تحقیقاتی مقالے پیش کئے گئے ان میں سے 98 مقالوں کو قبول کیا گیا جبکہ دیگر مقالوں کو قبول نہیں کیا گیا کیونکہ یہ کانفرنس کے موضوعات سے متعلقہ نہیں تھے۔
انہوں نے زور دیا کہ تحقیق اربعین، تین محوروں پر مشتمل تھی۔ ایک انسانی محور دوسرا سماجیات کا محور اور تیسرا اطلاقی محور ہے۔ اپنی جانب سے روضہ امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل حسن راشد العبایچی نے کہا کہ اس کانفرنس کےثمرات میں سے ایک اربعین کی زیارت ہے جو کہ دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ جدید دور میں اسلام اور انسانیت کا پیغام پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے۔ اربعین کی زیارت ایمان کی شرائط میں سے ہے جیسا کہ امام عسکری علیہ السلام نے اسے مومن کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دیا ہے۔
جبکہ حوزہ علمیہ کے استاد جناب محمد علی بحر العلوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا امام حسین علیہ السلام حق تک پہنچانے کا راستہ ہیں اور انہیں سے رہنمائی ملے گی۔
اربعین واک ہر طرف سے حسین علیہ السلام کی حمایت کرنے والوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اربعین مارچ تمام اعلیٰ اقدار اور عظیم اصولوں کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ منزل کی پاکیزگی روحوں کو صفات رذیلہ سے الگ کرتی ہے اور مقصد کا اتحاد زائرین کو متحد کرتا ہے اور ان کے درمیان اعتماد کو بلند کرتا ہے
رپورٹ: امیر الموسوی
ابو علی