پانچ سو سے زائد میڈیا ہاؤسز کربلا میں اربعین امام حسین(ع) کو کوریج دینگے
2023-09-04 11:03
عرب اور بیرونی ممالک کے 500 سے زیادہ صحافی، فوٹوگرافر اور یوٹیوب بلاکرز اربعین حسینی کی خبروں اور تصاویر کو کوریج کریں گے تاکہ دنیا کو اس پر امن واک دیکھایا جا سکیں
صوبہ کربلا کے میڈیا اور جرنلسٹ کے ڈائریکٹر حسین الشمری نے انترنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 519 سے زائد میڈیا ہاؤسز اور صحافین کربلا میں اربعین امام حسین (علیہ السلام) کے مراسمِ عزاء و زیارت کو کوریج دینگے اور اس پر امن واک کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک جامع میڈیا پروگرام مرتب کیا گیا ہے
جو بین الاقوامی میڈیا پریس اور ٹیلی ویژن چینلز ،ذرائع ابلاغ ، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا اور بلاگرز کی بڑی تعداد کے علاوہ ویب سائٹس کے ذریعے بھی نشر کیا جائے گا
الشمری نے مزید کہا کہ اس پر امن واک کی کوریج کے لئے کربلاء کے داخلی راستوں پر 600 کیمرے 700 سے زیادہ صحافیوں اور تقریباً 67 مختلف عراقی چینلز کے رپوٹر موجود ہے
عالمی میڈیا اداروں کی بڑی تعداد اربعین کو کوریج دینے کے لیے کربلا آئی کہ جن میں عالمی سطح کے بعض اہم میڈیا ہاؤسز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ اس مقصد کے لیے عراق آئے۔ میڈیا سیکشن نے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو مقدس روضوں، ما بین الحرمین اور ان کے گرد ونواح میں اپنے آلاتِ ابلاغ سمیت بغیر رکاوٹ کے آزادانہ نقل وحرکت کے لیے خصوصی کارڈ بنا کر دیئے۔ اس کے علاوہ تمام میڈیا ہاؤسز کو براہ راست مراسم اربعین کو نشر کرنے کے لیے بلامعاوضہ فریکونسی بھی فراہم کی
عباس نجم
ايو على