حرم امام حسین علیہ السلام نے زائرین کو پوری دنیا میں مفت فون کال کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک موکب کا اہتمام کیا ہے
حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے آنے والے زائرین کو دی جانے والی سہولیات میں سے ایک سہولت یہ بھی دی گئی ہے کہ وہ پوری دنیا میں مفت فون کال کر سکتے ہیں۔
شعبہ گمشدگان کے ڈائریکٹر عبد الحسین فاضل نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم واک کے شروع دن سے ہی لاپتہ زائرین کو ملانے کے لئے 24 گھنتے مفت کال کی سہولت فراہم کر رہی ہے ،جس میں لوکل کال کے علاوہ انٹرنیشنل کال کی سہولت بھی میسر ہے۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں آسانی ہو خاص طور پر گمشدہ بچوں کو۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں ایک مشترکہ کالنگ ڈیوائس ہے جس میں تین مرکز ہیں، بغداد-کربلاء محور، نجف-کربلاء محور، اور بابل-کربلاء محور۔
اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلاء کے اندر اور کربلاء آنے والے راستوں میں زائرین کو پوری دنیا میں مفت فون کال کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کئی مراکز موجود ہیں ، جو کہ گزشتہ کئی دنوں سے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور زائرین کو عراق اور دنیا کے ہر ملک میں رہنے والے اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطہ کروا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کربلاء کے اندر اور کربلاء آنے والے راستوں میں قائم گمشدہ افراد کے اکثر مراکز میں بھی مفت کال کی سہولت میسر ہے
عباس نجم
ابو علی