حرم امام حسین علیہ السلام پہلی بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے

2023-08-28 19:30

حرم امام حسین علیہ السلام پہلی بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے

 حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ، چہلم کے موقع پر  دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پہلی بار مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے ۔
 اس شعبہ کے ایک  انجینئر نصیر عبدالامیر نے کہا کہ  اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنا سکتے ہیں اور مشکوک سرگرمیوں کا فورا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
 اس سے کیمروں کے سامنے سے گزرنے والے افراد کی شناخت کر کے معلومات بر وقت سسٹم کو دی جاتی ہیں اور ایمرجنسی حالات میں مخصوص الارم کے ذریعے سے آگاہی دی جاتی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر جہاں کروڑوں لوگ کربلا آتے ہیں، تو ان کی سکیورٹی کو بہتر بنانے میں  یہ سسٹم مددگار ثابت ہوگا۔
 اس سسٹم کے ذریعے لاپتہ افراد  کی معلومات حاصل کی جا سکے گی ،جس سے تلاش کرنے میں آسانی ہو گی۔
واضح رہے کہ عتبہ حسینہ اس سسٹم میں 60 جدید کیمروں کا استعمال کر رہا ہے تاکہ نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔

العودة إلى الأعلى