حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے ایام اربعین کی مناسبت سے بارہویں تبلیغی کانفرنس کا انعقاد

2023-08-26 14:51

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے زیارت اربعین کے مبلغین کی بارہویں سالانہ کانفرنس علویہ آڈیوٹیریم نجف اشرف میں اس عنوان کے تحت منعقد ہوئی زيارة الأربعين من أبرز مظاهر نصرة الإمام الحسين عليه السلام

اس کانفرنس میں حوزہ علمیہ کے طلبہ علماء  فضلاء ۔ اساتذہ اور مبلیغین کے علاوہ حرم امام حسین ؑ کے شعبہ اموردینی کے مسول نے ایک وفد کے ہمراہ شرکت کی

اس کانفرنس کے افتتاحیہ پروگرام میں سے نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے ایت الله شیخ اسحاق فیاض نے مبلغین کے نام اپنے پیغام جو حجت الاسلام و المسلمین شیخ مهند محبوبه کے توسط  پڑھا گیا اس میں  عراق میں ادیان و مذاهب کی ازادی کےقانون کے اجراء پہ تاکید کی 
انہوں نے کہا یہ قانون عمومی عدالت ، ملک کے ثبات ، قبیلوں اور مختلف گروہ کے حقوق کی برابری کو تحقق بخشے گا ، اسکے اجراء کرنے میں تاخیر کی ضرورت نہیں ہے

آیت الله فیاض اضافہ فرمایا  مدارس اور حکومت کے افس میں دیگر مذاھب کے پیرو کو خاص مذاھب کے احکام پر عمل پیرا ی ہونے کیلئے مجبور کرنا  ظلم ہے اور قوم کے افراد کے درمیان نفرت کا سبب ہے

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی طرف سے ایام اربعین کے دوران تبلیغی منصوبہ کے آغاز کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے اپنے پیغام میں اس منصوبہ کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا ہے اور زائرین کو بھی اس سے استفادہ کی تاکید کی ہے۔

یہ تبلیغی منصوبہ بنیادی طور پر تمام زائرین اور خاص طور پر زائرینِ اربعین کی دینی اور معاشرتی ضروریات اور رہنمائی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس تبلیغ موسم میں تمام علاقوں کے مبلغین ملتے ہیں جس سے ایک دوسرے سے روابط مضبوط ہوتے ہیں۔  امام حسین(ع) سے منسوب یہ ملینز مارچ ہر حوالے سے اہتمام کا تقاضہ بہت سے زائرین اس موسم زیارت کو اپنے محاسبے اور اصلاح فرصت سمجھتے ہیں،

 زائرین ایک طویل وقت سید الشہداء(ع) کی راہ میں گزارتے ہیں، اور اس دوران اسے بہت سے شرعی احکام سے آگاہی کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر اس روحانی ماحول کو دیکھ کر وہ آگاہی کی زیادہ خواہش مند ہوتا ہے، پورا سال اس کے ذہن میں بہت سے سوالات جنم لیتے رہتے ہیں لیکن اسے ان کے جوابات حاصل کرنے کا موقع میسر نہیں آتا، ضروری نہیں کہ وہ سب عبادات سے متعلق ہوں، وہ سوالات معاشرتی، دینی معاملات، عقائدی امور، گھریلو مسائل اور دوسپوں سے بھی متعلق ہو سکتے ہیں کہ جن میں اسے سوال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کربلا کے راستے میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلاب اور علماء کی موجودگی سے زائریر کو اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى