استنبول میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام یاحسین علیہ السلام لکھنے کا مقابلہ
حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام استنبول کے میونسپل ہال میں ہزاروں لوگوں نے کالے پرچم پر یاحسین علیہ السلام لکھ کر کربلاء حرم امام حسین علیہ السلام میں بھیج دیا۔
میڈیا ڈپارٹمنٹ کے خطاط ضرغام مال بیاتی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس کی سرگرمیوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ میرا بھی نام لکھیں ۔
یہ سرگرمی لوگوں نے بہت پسند کیا۔ اس کے لئے 7 میٹر لمبا اور 3 میٹر چوڑا سیاہ کپڑا سٹال پر رکھا گیا جس پر لوگوں نے یاحسین علیہ السلام لکھ کراپنے نام کے ساتھ دستخط کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹویٹی کو اہل البیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی طرف سے بہت سراہا گیا کیونکہ لوگوں نے لفظ (یا حسین علیہ السلام) لکھنے کو سعادت سمجھ کر اس میں حصہ لیا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اس پرچم پر لفظ یا حسین علیہ السلام لکھنے سے ہمارے دلوں پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوتی تھی جس کو ہم بیان نہیں کر سکتے۔
ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہمارے نام کے ساتھ لکھا ہوا یاحسین کربلا حرم امام حسین علیہ السلام میں جمع کیا جائے گا۔