استنبول کی اللہ اکبر مسجد میں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے پرچم کی زیارت کرائی گئی

2023-08-21 10:52

حرم امام حسین علیہ السلام کے ایک اعلی سطحی وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے امام حسین سنٹر استنبول اور اہلبیت فاؤنڈیشن کے تعاون سے استنبول کی اللہ اکبر مسجد میں امام حسین علیہ السلام کے حرم کا پرچم لہرایا گیا ۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے ایک اعلی سطحی وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے امام حسین سنٹر استنبول اور اہلبیت فاؤنڈیشن کی تعاون سے استنبول کی  اللہ اکبر مسجد میں ایک ثقافتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرچم امام حسین علیہ السلام کی بھی زیارت کرائی گئی۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے مرکز امام حسین علیہ السلام استنبول کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس سے عتبہ حسینہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ علی قرعاوی حفظہ اللہ نے کہا کہ استنبول کی تین بڑی مساجد میں سے ایک مسجد، اللہ اکبر  ہے۔

 اس کانفرنس کو یہاں منعقد کرنا، پروگرام کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

   اس عظیم مسجد میں نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں مردوں عورتوں نے پرچم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا 

 علم کی زیارت کے دوران ان کے جذبات قابل دید تھے۔

 مزید برآں انکی امام حسین علیہ السلام سے والہانہ محبت و عقیدت آشکار ہو رہی تھی۔

  ہم پیغام امام حسین علیہ السلام کو لے کر یہاں آئے ہیں جو کہ امن و محبت کا پیغام ہے۔

ترکی میں اہلبیت فاؤنڈیشن  کے ڈائریکٹر جناب شیخ رحمانی نے کہا آج ہم نے استنبول کے مغربی حصے میں واقع اللہ اکبر مسجد کا دورہ کیا کیونکہ یہ سب سے بڑی مسجد سمجھی جاتی ہے۔  ہم نے شیخ علی قرعاوی حفظہ اللہ کی قیادت میں عتبہ حسینہ کے وفد کے ہمراہ نماز جمعہ میں  شرکت کی۔

اس اجتماع سے جناب شیخ علی قرعاوی حفظہ اللہ نے خطاب  کیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کا آغاز رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سے کیا  جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ان الحسين مصباح الهدى وسفينة النجاة  (بتحقیق  امام حسین علیہ السلام ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہیں)اور کہا کہ امام حسین علیہ السلام ایک نور ہیں جس سے تمام انسانیت کو ہدایت کی روشنی ملتی ہے۔ پروگرام کے آخر میں امام حسین علیہ السلام  کے گنبد پر لہرائے گئے  پرچم کی زیارت کا اہتمام کیا گیا جس کو مومنین نے بہت سراہا

منسلکات

العودة إلى الأعلى