چہلم کی زیارت کی تیاری کے لیے شعبہ شعائر حسینہ نے اپنی خصوصی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا

2023-08-12 14:32

چہلم کی زیارت کی  تیاری کے لیے شعبہ شعائر حسینہ نے اپنی خصوصی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا


 عراق اور عالم اسلام میں شعبہ شعائر حسینہ اور وہ مواکب حسینہ جو عتبہ حسینہ اور عباسیہ کے ماتحت ہیں، نے 1445 ہجری کی زیارت اربعین کو منظم کرنے کے سلسلے میں اپنی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس کانفرنس میں عتبہ حسینیہ اور عباسیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عراق کے مختلف صوبوں میں موجود مواکب ،کے مسؤولین نے شرکت کی۔

 شعبہ کے سربراہ جناب عاقل  یاسری نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس میں گزشتہ برسوں میں پیش آنے والے کچھ مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔
مواکب حسینہ کے مسؤولین کے سامنے ان کو واضح کیا گیا اور ان کا مناسب حل بھی پیش کیا گیا۔
مزید برآں ان مواکب حسینہ کے مسؤولین کو ان ہدایات اور ارشادات کو اپنانے کا کہا گیا جنکو شعبہ نظم و ضبط نے  سیکیورٹی کے ذمداران اور ہیلتھ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر جاری کیں ، تاکہ  زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
 انہوں نے وضاحت کی کہ شعبہ نظم و ضبط نے صفر الخیر کے ایام میں ماتمی جلوسوں کے اوقات کا شیڈول بھی تیار کیا ہے۔
 چودہویں اور پندرہویں تاریخیں مواکب ضعن کے لیے مختص کی گئیں جب کہ زنجبیل کے جلوس سولہویں اور سترہویں تاریخ کو داخل ہوں گے اور ماتمی جلوس  اٹھارہویں اور انیسویں کے دن داخل ہوں گے جبکہ بیسویں کا دن نجف اشرف اور کاظمین کے رہنے والوں کی عزا کے ساتھ مختص ہے۔
 جلوسوں کےذمہ داران  سے مقررہ اوقات کے مطابق جلوس لانے  کی اپیل کی جاتی ہے۔

 انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ کانفرنس جو عتبہ حسینہ میں خاتم الانبیاء ہال میں منعقد ہوئی تھی اس میں صوبہ کربلا کے  سہولیات دینے والے اور سیکورٹی اداروں کے متعدد نمائندوں نے شرکت کی تاکہ
 اس سال  اربعین کی بابرکت زیارت پر عراق کے مختلف صوبوں سے کربلا جانے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں حصہ لینے والے مواکب کے کام کا طریقہ کار معلوم کر سکیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مواکب پر یا حسین علیہ السلام کے لکھے ہوئے علم اور رایات بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى