عتبہ حسینیہ کی طرف سے مفت علاج معالجے کی سہولت
امام حسین علیہ السلام کی عطاء
عتبہ حسینیہ کی طرف سے مفت علاج معالجے کی سہولت
عتبہ حسینیہ نے امام حسین علیہ السلام کی عطاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 محرم الحرام سے لے کر آخر صفر المظفر 1445 ہجری تک عتبہ حسینہ سے منسلک تمام ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فری میسر ہو گی۔
مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے، شیخ عبد المہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے کربلاء میں کینسر کے لیے بنائے گئے وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس کے دوران فرمایا کہ "مفت علاج معالجہ کی سہولت میں عتبہ حسینیہ کے تمام ہسپتال شامل ہیں۔
یہ سہولت امام حسین علیہ السلام کے نام پر ہے۔ یہ سہولت عراق اور تمام عراقیوں کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا، یہ سہولت انسانیت وطن اور مرجعیت دینی کی ہدایت پر ہے کہ جس کی ترجیح فرقہ، مذہب یا جگہ کی پرواہ کیے بغیر تمام عراقیوں کی خدمت کرنا ہے۔
عتبہ حسینہ میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ، ڈاکٹر حیدر عابدی نے کہا کہ عتبہ حسینہ سے منسلک تمام صحت کے اداروں کی سہولیات مفت ہوں گی۔
یہ سہولت ( عطاء الحسین علیہ السلام کے عنوان سے 20 محرم سے شروع ہو کر صفر 1445 کے مہینے کے آخر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ عتبہ حسینیہ کے صحت کے اداروں کی تمام سہولیات بشمول آپریشن، علاج، تشخیص، ہسپتال میں داخل ہونے اور لیبارٹری کی سہولیات مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ ان سارے اخراجات کی ادائیگی عتبہ حسینیہ کی طرف سے کی جائے گی، اور مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ عتبہ حسینہ اداروں کے ملازمین کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گا۔
انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام اس پر کیا کہ یہ اقدام ملک کے تمام صوبوں، شمال سے جنوب تک کے مریضوں کے لیے بہت اہم ہے، جو آپریشن کروانے یا مفت علاج حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔