عتبہ حسینہ میں شعبہ مذہبی امور سے وابستہ الصادق الامین ثقافتی مرکز نے تلعفر میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس کا اختتام کیا ہے
شہادت امام حسین علیہ السلام
عتبہ حسینہ میں شعبہ مذہبی امور سے وابستہ الصادق الامین ثقافتی مرکز نے تلعفر میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس کا اختتام کیا ہے
مرکز کے عہدیدار شیخ خلیل العلاوی نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ عاشورا کے ایام میں امیر المومنین علیہ السلام کے شیعوں کے لیے امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی شہادت کا دکھ تازہ ہو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا مغربی نینوا میں واقع الصادق الامین ثقافتی سنٹر عتبہ حسینہ کے ساتھ ان مصائب کے احیاء میں شریک ہے۔ عشرہ اولی میں خطباء اور نوحہ خوانوں نے عزاداری کو برپا کیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ عتبہ حسینہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ محبان اہلبیت علیہم السلام کو واقعہ کربلاء کا تعارف کرائے اور اس کے مقاصد کو واضح کرے تاکہ حسینی مقصد کو زندہ کرنے کے لیے آئمہ علیہم السلام کے جذبہ اور دعوت سے ایک باشعور حسینی نسل تیار کی جا سکے۔
انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ مرکز نے مرکزی مجلس مواکب حسینیہ کی تنظیم اور سعد ابن عقیل علیہ السلام کے مرقدکے تعاون سے برپا کی۔ اس مجلس میں مواکب عزا ،مشاعل اور وفد سبایا کے ساتھ ساتھ قرآن کو بھی بلند کیا گیا۔
مزید برآں انہوں نے اس مجلس میں شرکت کنندگان کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
امیر الموسوی