حرم امام حسین علیہ السلام نے عاشورہ کے دن شرکت کرنے والے جلوسوں کے روٹ کا اعلان کر دیا ہے
2023-07-27 21:33
حرم امام حسین علیہ السلام نے عاشورہ کے دن شرکت کرنے والے جلوسوں کے روٹ کا اعلان کر دیا ہے
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے مواکب و ھیئات حسنیہ کے سربراہ عاقل یاسری نے بتایا کہ اس سال عشرہ محرم الحرام کے دوران حرم کے اطراف اور حرم کے اندر دو ہزار سے زائد دستوں نے شرکت کی ہے۔
عاقل یاسری نے مزید کہا کہ اس سال یوم عاشوراء اندرون کربلا اور خارج سے تقریبا دو ہزار سے زائد ماتمی دستوں اور جلوس عزا مظلوم کربلا کو پرسہ دینگے
انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے گزرنے والے راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور مختلف مواکب خدمات انجام دینگے تاکہ عزادارن امام عالی مقام بغیر کسی پریشانی کے پرسہ دے سکیں
واضح رہے یہ دستے عزاداری سینہ زنی کرتے ہوئے باب قبلہ امام حسین علیہ السلام سے داخل ہوں گے اور بین الحرمین سے ہوتے ہوئے حرم امام عباس علیہ السلام سے باہر نکلیں گے اور یہ سلسلہ اذان صبح سے لے کے شام تک جاری رہے گا۔
إبراهيم عويني
ابو على