شیعہ علماء کونسل نے پورے افغانستان میں شیعہ مذہبی تقریبات پر طالبان کی پابندیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے
افغانستان میں شیعہ علماء کونسل نے عاشورہ کے دوران طالبان کی پابندیوں پر ایک بیان میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے
شیعہ علماء کونسل نے پورے افغانستان میں شیعہ مذہبی تقریبات پر طالبان کی پابندیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کابل میں طالبان حکمران نے اعلان کیا یے کہ شیعہ صرف محرم کے مہینے میں مساجد اور دیگر مذہبی مراکز میں ماتمی تقریبات منعقد کر سکتے ہیں جن میں سیکورٹی کے خطرات شامل نہیں ہیں۔
ایک مشترکہ بیان میں، کابل کے گورنر اور طالبان کی وزارت داخلہ نے محرم کے مہینے میں اہل تشیع کے لیے ماتمی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہےاور بیان میں شیعہ نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ مذہبی عبادات کی سیکیورٹی فراہم کرنے میں تعاون کریں۔
اس کے جواب میں، شیعہ علماء کی کونسل نے طالبان سے پابندیاں ہٹانے کو کہا تاکہ شیعہ برادری گزشتہ سالوں کی طرح محرم کے مہینے میں عزاداری کی تقریبات کا انعقاد کر سکیں۔