کربلا کے اسباق کا مقصد انسانیت کو ظلم و جبر سے نجات دلانا ہے

2023-07-22 14:39

کربلا کے اسباق کا مقصد انسانیت کو ظلم و جبر سے نجات دلانا ہے
کشمیری مذہبی رہنما
 ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شیعہ رہنما مسرور عباس انصاری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو، انسانیت کو ظلم سے بچانے کی وجہ سے کربلا میں شہید کیا گیا۔

 انصاری نے ایک انٹرویو میں واقعہ کربلاء کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے کربلاء میں لازوال قربانیاں دیں۔
 انصاری نے کہا کہ محرم کے ایام غم کا مقصد واقعہ کربلاء سے سبق حاصل کرنا ہے اور اس کا بنیادی ہدف دنیا کے ظالموں سے لوگوں کو نجات دلانا ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے مقصد ،انسانیت کی بھلائی کے حصول کے لیے اپنی، اپنے خاندان اور اپنے 72 ساتھیوں کی قربانی دی۔
 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماہ محرم میں ماتم کا مقصد دنیا بھر کے انسانوں کو ظالموں اور ظالموں کے ظلم سے نجات دلانے کے لیے امام حسین علیہ السلام کے افکار کو زندہ رکھنا ہے۔

العودة إلى الأعلى