امام حسین علیہ السلام کے گنبد پر پرچم تبدیل کر دیا
2023-07-18 19:04
حرم امام حسین علیہ السلام کے گنبد پر علم مبارک تبدیل کر کے سیاہ علم لہرا دیا گیا
حرم امام حسین ع کی انتظامیہ نے منگل کی شام حرم امام حسین علیہ السلام کے گنبد کے علم مبارک کو تبدیل کر کے ایام عزا کا اعلان کر دیا
حرم مطہر کے سیکرٹری جنرل جناب حسن راشد عبابیجی نے کہا کہ منگل کی شام کو نماز مغربین کے بعد مذہبی و سماجی شخصیات اور عتبات عالیات و مراجع عظام کی نمائندوں کی موجودگی میں علم مبارک کو تبدیل کر دیا گیا
اس تقریب میں حرم امام حسین کے متولی شرعی اور دیوان وقف شیعی کے سربراہ نے بھی خطاب کیا
پھر گنبد کے سرخ پرچم کو سیاہ پرچم میں تبدیل کرنے کی تقریب کا آغاز ہوا
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ علم بدلنے کی تقریب میں شرکاء نے قرآن پاک کو اٹھا کر احتراما کھڑے ہوے اور اس طرح اس کی بے حرمتی کی مذمت کی گی
سکریٹری جنرل نے کہا کہ روضہ امام حسین علیہ السلام نے حرم امام حسین علیہ السلام کے گنبد کے پرچم کی تبدیلی کے حرم حضرت عباس ع کے گنبد پر علم تبدیل کیا گیا
انہوں نے شرکاء اور زائرین کی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی بد نظمی کے تقریب اختتام پذیر ہوا