کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

عید غدیر پر تہران میں 10 کلومیٹر طویل عوامی ضیافت کا انتظام

2023-07-09 11:40

عید غدیر پر تہران میں 10 کلومیٹر طویل عوامی ضیافت کا انتظام
تہران میں غدیر عوامی مرکز کے سربراہ نے اس منفرد تقریب کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر کی مناسبت سے 10 کلومیٹر ضیافت کا یہ پروگرام 7 جولائی کو عصر 6 بجے باضابطہ طور پر شروع ہو گا اور رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ 
عشرہ امامت و ولایت کی مناسبت سے عید الاضحی سے عید غدیر تک جاری رہنے والے عوامی جشن اور ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے تہران میں عوامی مرکز کے سربراہ ساسان زارع نے میڈیا کو بتایا کہ اس وسیع عوامی جشن کے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد تہران کے امام حسین اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک کے 10 کلو میٹر طویل فاصلے پر مشتمل ہوگا۔ 

 ساسان زارع نے اس منفرد تقریب کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر کی مناسبت سے 10 کلومیٹر ضیافت کا یہ پروگرام 7 جولائی کو عصر 6 بجے باضابطہ طور پر شروع ہو گا اور رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں 1300 سے زیادہ موکب(انتظامی خیمے) اور 50,000 خادمین  شرکاء جشن کی خدمت کے لئے حاضر ہوں گے۔ 

چونکہ روایات میں اس دن مومنین کو کھانا کھلانے کی سفارش ہوئی ہے اس لیے اکثر موکب مہمانوں کو کھانا کھلائیں گے۔

 انہوں نے جشن کے انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون اور مدد سے ہونے والے اس جشن کے مختلف پروگرامز ہوں گے جن کا ایک بڑا حصہ شرکاء کی ضیافت پر مشتمل ہوگا۔ 

اس کے علاوہ، ثقافتی خدمات میں مشاورت فراہم کرنا، بچوں کے لیے قصیدوں اور کھیل کود وغیرہ شامل ہیں ۔ مزید یہ کہ تقریباً 200 موکب صرف شربت کی تقسیم کا فریضہ انجام دیں گے۔ ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى