باغ فدک عتبہ حسینہ کے سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک
فدک فارم کا رقبہ (2000) دونم ہے اور اس میں کھجور کی بہترین اقسام میں سے نوے سے زائد اقسام شامل ہیں۔ کربلا میں فدک فارم کے بارے میں مزید جانیں؟ فدک ،کھجور کا فارم ہے۔ کربلاء شہر میں زرعی شعبے میں عتبہ حسینیہ کے سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے، جو شہر کربلاء کے مرکز سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر مغربی جانب واقع ہے۔ فارم کے ڈائریکٹر فیاض ابو المعالی کے اعلان کے مطابق یہ فارم 2016 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا کل رقبہ (2000) دونم ہے اور اس میں کجھور کی بہترین اقسام کی نوے سے زیادہ اقسام شامل ہیں۔
مختلف عرب ممالک سے درآمد کی جانے والی نایاب اقسام کے علاوہ عراق اپنی کاشت اور برآمد کے لیے ممتاز ہے۔ انہوں نے بیان کیا کہ کجھور کی سب سے اہم اقسام جو لگائی گئی ہیں وہ یہ ہیں (البریم، البرحی، واسطی عمران، القرنفلی ، امیر حاج، الشویثی، البلکة، الاشرسی، الخضراوي، التبرزل، الجعفری، المکتوم، البربن، المطوك) اور کجھور کی عربی اقسام یہ ہیں المجهول،الزاملي، الصكعي ا،الخلاص ) اور اس باغ کی کجھور کی سالانہ پیداوار 60 ٹن ہے۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا فارم ایک مکمل ڈرپ ایریگیشن سسٹم پر انحصار کرتا ہے جس میں (300-400) میٹر کی گہرائی میں (10) آرٹیشین کنویں ہیں، جہاں پانی کو بڑے حوزوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور پھر پائپوں کے ذریعے فارم میں پمپ کیا جاتا ہے۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ ایک بڑی جھیل ہے جس میں (20,000) کیوبک میٹر کی گنجائش والی (5) جھیلیں شامل ہیں۔ عتبہ حسینہ عراق کو اپنے مقام پر لانا چاہتا ہے۔عراق وہ واحد ملک ہےجس نے دنیا میں کھجور کے درختوں کی سب سے بڑی تعداد کے مالک کے طور پر قبضہ کر رکھا ہے، ملک میں اس کے درختوں کی تعداد 35 ملین تک ہے۔
ابراہیم عوینی