کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

دنیاء بر سے لاکھوں زائرین نے کربلا معلی میں اللہ کی بارگاہ میں بخشش اور رحمت کے لئے دعا مانگی

2023-06-28 22:02

لاکھوں مسلمانوں نے آج امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے جوار میں عرفہ کے بابرکت دن  دعا عرفہ  اور مراسم زیارت ادا کئے  جبکہ لاکھوں زائرین اس وقت بھی مراسم عید  کی ادائیگی کے لیے کربلا میں موجود ہیں

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں نظم و نسق ڈیپارٹمنٹ نےعراق  کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے زائرین کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں اس بابرکت دن کے مراسم زیارت و عبادت کی ادائيگی کے لیے کربلا آئی ہے ان زائرین  کرام کے لئے حرم امام حسین ؑ کی جانب سے متعین کئے گے رضاکاروں نے وسیع پیمانے پر امنی و خدماتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 لاکھوں مرد و خواتین نے شدید دھوپ میں اس بابرکت دن کے اعمال ادا کیے اور اس دن سے مخصوص زیارات اور دعائیں پڑھیں، ما بین الحرمین اور روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کے گرد ہر جگہ زائرین کے لیے قالین بچھائے گئے ہیں تاکہ وہ وہاں مراسم زیارت ادا کر سکیں. واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں مومنین نویں ذی الحجہ کو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں اس موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کی طرف سے زائرین کے لیے بہت وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جاتے ہیں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى