نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام پہلی ورکشاب اختتام پذیر

2023-06-24 16:10

نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام پہلی ورکشاب اختتام پذیر

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ،نوجوانوں کے لیے سماجی ترقی اور سوشل ڈیولپمنٹ، کے  زیر اہتمام  منعقدہ  ورکشاپ جو کہ جوانوں کو ہنر مند بنانے اور ہنر سکھانے سے متعلق تھی، اس کی پہلی کھیپ کو فارغ کر دیا گیا یے۔
سوشل ڈیولپمنٹ ڈویژن کے مسئول کرار حمودی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے روزگار کے ممکنہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے۔
اس سلسلے میں بہت سی فنی ورکشاپس ہونگی تاکہ نوجوان نسل تیزی سے بدلتے ہوئے کاروباری ماحول اور مارکیٹ کے حالات میں اپنے وجود کو برقرار رکھ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بیچ میں سات پیشہ ورانہ فنی اور  ٹیکنکل تعلیم  کے متعلق ورکشاپ تھی  جن میں موبائل سافٹ ویئر و ہارڈ ویئر
 ،الیکٹریشن  پلمبر اور دیگر ضروری ہنر سکھائے گئے تاکہ اپنے ذریعہ معاش کا سلسلہ قائم ہو  اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر معاشرے میں نوجوان ایک آزاد اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ 
اس کے علاوہ، ورکشاپ میں  موبائل فون کی دیکھ بھال، بجلی کے متعلق بنیادی باتیں، اور دیگر فنی چیزیں شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیکنکل پروگرام میں 40 جوان  شامل تھے جن کو مختلف ہنر سکھا کر فارغ کیا گیا ہے۔ اختتامی پروگرام میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔
  اس ورکشاب میں سکھائے گئے فنون میں سے ایک درزی کا کورس تھا جو جوانوں کے لئے آسان بھی ہے اور اس میں کام کے مواقع بھی زیادہ ہیں اور یہ ایک باعزت روزگار بھی ہے۔ 
واضح رہے ادارہ آئندہ دنوں میں اور مختلف کورس بھی شروع کرا رہا ہے جس سے جوانوں کو فائدہ ہو گا اور کاروبار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى