حرم امام حسین علیہ السلام یوم عرفہ اور عید الاضحی پر 3000 رضاکاروں کی خدمات پیش کرینگے
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں نظم و نسق ڈیپارٹمنٹ نے عراق کے مختلف صوبوں سے (3000) رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جو روزہ عرفہ اور روز عید کربلاء معلی میں آنے والے زائرین کی خدمت کرینگے تاکہ زائرین اعمال عرفہ اطمینان سے انجام دے سکیں۔
ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر رسول فضالہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تحفظ نظم نے شب و روز امام حسین علیہ السلام کی زیارت مخصوصہ کے لیے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس سال یوم عرفہ اورعید الاضحی کے دنوں میں زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک منظم منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس سال (3000) ہزار سے زیادہ رضاکار شرکت کررہثا ہیں اور ان رضاکاروں کو کربلاء کےتمام داخلی و خارجی راستوں اور تمام اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ زائرین کی نقل و حرکت میں آسانی ہو اور بغیر کسی مشکل کے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کر سکیں۔
ان رضاکاروں کے ساتھ ،بڑی تعداد میں ملازمین بھی اپنی خدمات انجام دینگے۔
واضح رہے کہ شب عرفہ سے عید تک دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند کربلاء معلی میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے روضے پر حاضری دینے کے لئے آتے ہیں کیونکہ حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ خداوند متعال عرفہ کے دن اہل عرفات پہ عنایت فرمانے سے پہلے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے زواروں پر نظر رحمت فرماتا ہے اور ان کی حاجات پوری کر دیتا ہے اور ان کے گناہ بھی معاف فرما دیتا ہے ۔
اس کے بعد اہل عرفات کی مشکلات حل فرمانے کے لئے ان پر نظر رحمت فرماتا ہے
عماد بعو
ابو علی