مرجع دینی اعلی کے حکم پر شہداء کی فیملیز اور مجاہدین کے لئے العباس برگیڈ کا بہترین اقدام

2023-06-15 17:25

مرجع دینی اعلی سماحہ السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی حکم پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام العباس برگیڈ نے صوبہ واسط میں مذہبی سیاسی ،قبائل  کے سربراہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی موجودگی میں شہداء کی فیملیز ،زخمیوں اور مجاہدین کے لئے وفاء ہاوسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
العباس برگیڈ کے کمانڈر منتظر زیدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جب وطن عزیز کو ایک خطرناک چیلنج اور بدنام زمانہ داعش کے وحشیانہ حملوں کا سامنا کرنا ہڑا اور انہوں  نے کچھ جگہوں پر قبضہ کر کے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا تو ملک نازک موڑ سے گزر رہا تھا  ، تو نجف اشرف کی ایک گلی سے ایک آواز بلند ہوئی جس پر سب نے بلا تفریق لبیک کہا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس مبارک فتویٰ پر اس وطن عزیز کے باسیوں کا ردعمل فوری نہ آتا تو ہماری تہذیب ثقافت اور تاریخ تباہ ہو جاتی اور ہماری ملکی خودمختاری پامال ہوجاتی اور تکفیری گروہ ہمارے تمام مقامات مقدسات کی توہین کرتا لیکن اس ملک کی غیور عوام بوڑھے بچے جوان اور ہر طبقے کے لوگوں نے دل سے لبیک کہتے ہوئے میدان جہاد میں اترے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
زیدی نے کہا، ہم نے ان جوانوں کے جذبوں کا تھوڑا سا صلہ دینا چاہا تو اس سے بہتر کوئی کام نظر نہیں آیا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے اکثر اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
 اس لئے ہم نے مرجع دینی اعلی کے حکم پر اور متولی شرعی حرم حضرت عباس علیہ السلام کی تعاون سے ان شہداء کی فیملیز ،زخمیوں, جوانوں اور مجاہدین کے لئے الوفاء کے نام سے ہاوسنگ سوسائٹی کی بیناد رکھ دی گئی ہے 

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى