حرم امام حسین علیہ السلام یتموں کی پرائمری سے ہائرایجوکیشن تک کی تعلیم کا خیال رکھتا ہے
متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ سے امام رضا علیہ السلام چیرٹی فاونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے سکول حضرت علی اصغر علیہ السلام اور حضرت رقیہ علیہا السلام کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات نے ملاقات کی۔
متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے کربلاء معلی میں یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لئے چلنے والے سکولز کے اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات سے ملاقات میں کہا کہ اساتذاہ کرام ہمیشہ انکی تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ مخیرین حضرات کہ جن کے تعاون سے یہ سکول چل رہا ہے، ان کے لئے اور اساتذہ کے لیے فخر کی بات ہے کہ یہ سکولز اچھے تعلیمی اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔
یہ توفیق الہی ہے اور اس نیک کام کے لئے اللہ تعالی نے آپ کو منتخب کیا ہے۔
شیخ کربلائی نے مزید کہا کہ وہ ایتام جو ،ان اسکولوں سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں وہ اعلی تعلیم جامعہ وارث انبیاء جامعہ الزہراء اور جامعہ سبطین فار میڈیکل میں حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے اسکالرشب پر حاصل کرینگے۔
انہوں مزید بتایا کہ ایک اور یونیورسٹی ان پھولوں کی تعلیم و تربیت کے لئے زیر تعمیر ہے، جس میں فقط ،انکو تعلیم دی جائے گی۔
اس کے علاوہ تمام ممکنہ سہولیات یہاں تک کہ گھر کہ عائلی زندگی کے لئے بھی تعاون کیا جائے گا۔
شیخ کربلائی نے اساتذہ کرام کو تاکید کی کہ ہر حال میں بچوں کے سرپرست سے رابطے میں رہیں۔
اگر انکی غیر حاضری ہو تو انکو ضرور آگاہ کریں اور کوئی مشکل پیش آئے تو انکے سرپرستوں سے مل کر حل نکالیں اور مسائل چاہے تعلیم ،صحت یا اقتصاد کے ہوں، ان میں جلد بازی نہ کریں بلکہ صبر کریں تاکہ کسی طالب علم کا نقصان نہ ہو۔
یہ لوگ انتہائی حساس ہوتے ہیں لہذا احتیاط کرنی ہوگی۔
جناب حاج سعد الدین ہاشم جو ان سکولوں کے سربراہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سال مدرسہ علی اصغر و مدرسہ حضرت رقیہ علیہما السلام میں نئے طلباء و طالبات کے ایک گروپ کو حرم کے تعاون سے داخلہ دیا گیا ہے ،جنکو متولی شرعی نے بھیجا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مدرسہ علی اصغر علیہ السلام کے طلباء نے بورڈ کے امتحان میں پہلی تین پوزیشنیں جبکہ مدرسہ حضرت رقیہ کی طالبات نے دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ تقریری شاعری اور آرٹ کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے الگ سے پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔
واضح رہے حرم امام حسین علیہ السلام مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پر یتموں کی پرائمری سے ہائر ایجوکیشن تک کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور انکو مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ دلوانے کے لئے کیریر کونسلنگ بھی کرتا ہے۔
یہ تمام ممکنہ سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں
امیر الموسوی
ابو علی