حرم امام حسین علیہ السلام نے پہلا بین الاقوامی عربی خطاطی کا مقابلہ منعقد کیا ہے

2023-06-05 13:26

حرم امام حسین علیہ السلام کے ادرے دار القرآن کریم کے تابع مرکز و قلم خط عربی کے زیر اہتمام کربلاء معلی میں بین الحرمین کی خوبصورت فضاء میں پہلا بین الاقوامی عربی خطاطی کا مقابلہ منعقد کیاگیا ہے جس میں جیتنے والے خوبصورت خطوں کے نسخوں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
دار القرآن کریم کے میڈیا ڈیپارمنٹ کے انچارچ جناب کرار شمری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان خطاطی نسخوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں مذہبی ،ثقافتی ،علمی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سےحرم امام حسین علیہ السلام کے دار القرآن کریم کے مسئول اور خطاط ایسوسی ایشن کی نمائندگی میں جناب صادق حسینی نے خطاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں اردن، مصر، بحرین، سلطنت عمان، الجزائر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا اور پاکستان کے علاوہ عراق کے متعدد صوبوں سے آئے ہوئے113 فن پارے رکھے گئے ہیں اور یہ نمائش 3 دن تک جاری رہے گی۔ 
 اس میں کئی اہم سرگرمیاں شامل ہوں گی، بشمول عربی خطاطی کے لیے ورکشاپس، پمفلٹ پر دستخط کرنا اور انہیں تقسیم کرنا وغیرہ 

منسلکات

العودة إلى الأعلى