ملکی و غیر ملکی شخصیات کی شرکت کے ساتھ فتوی دفاع وطن ثقافتی فیسٹیول کی تقریب کا آغاز

2023-06-01 18:37

مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ العالی) کی طرف سے داعش کے خلاف جہاد کفائی کے فتوی کی یاد میں ساتھواں سالانہ’’فتوی دفاع وطن‘‘فسٹیول کی تقریبات مذہبی رہنماء ملت اسلامیہ کا قلعہ ہے کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ فسٹیول کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک کے امام حسن (ع) ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شھداء کے لیے فاتحہ خوانی اور عراق کے قومی ترانے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترانے سے ہوا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) نے حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا آج ہم ان تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جنہوں نے مرجع اعلی کی فتوی پر لبیک کہتے ہوئے وطن عزیز و مقامات مقدسات کی دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

انہوں نے کہا عراقی عوام نے مرجعیت کی آواز پر لبیک کہ کر ملک دشمن طاقتوں کی خواب کو چکنا چور کیا اور ملک عزیز کو مشکل حالات سے نکالا

روضہ مبارک حضرت عباس کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبر ڈاکٹر عباس الموسوی نے اس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام ترجیحات کو چھوڑ کر صاحب فتوی کے ساتھ تجدید عہد کرنے کا وقت آگیا ہےاور انہی کے زیر سایہ اتفاق و اتحاد سے اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا اور دنیا کو بھی مرجعیت کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس فتوی کے اثرات کو دنیا کے کونے کونے میں پہچانا ہوگا اور آج کی یہ فیسٹول بھی حرم حضرت عباس ؑ کی جانب سے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن کی طرف سے تیار کی گئی پہلی فلم، جسے فیسٹیول کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر دکھایا گیا تھا، کے واقعات مقدس فتویٰ دفاع وطن کی خوبیوں اور اعلیٰ مذہبی قیادت کے عظیم کردار سے متعلق ہیں۔ اس فلم میں ویٹیکن سٹی کے پوپ کے نجف کے دورے، اعلیٰ مذہبی قیادت سے ملاقات، اس دورے کی اہمیت اور عالمی وبائی مرض کورونا کے دور میں مقامات مقدسہ کے کردار اور ہسپتالوں اور کوویڈ ہالز کی تعمیر سے متعلق حقائق اور واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى