براعظم افریقہ سے تعلق رکھنے والے وفد نے حرم امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ادارے مرکز دراسات افریقہ کے سو سے زائد علما کرام کے وفد نے نجف اشرف میں امیرالمومنین علیہ السلام کی زیارت کی۔
حرم امام علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے مسئول صاحب بصيصي نے کہا کہ ہم نے براعظم افریقہ سے تعلق رکھنے والے وفد کے 100 سے زائد علماء کرام کا استقبال کیا۔
اس وفد کا دورہ عتبہ علویہ اور باقی عتبات مقدسات کے درمیان جاری تعاون کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
وفد کو حرم کے پروجیکٹس اور زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور خاص کر سب سے بڑے پروجیکٹ صحن فاطمہ کا بھی دورہ کرایا گیا۔
دوسری جانب غانا سے تعلق رکھنے والے شیخ شعبان آدم اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز دراسات کے نمائندے نے بتایا کہ وفد میں ایسے دینی طلباء بھی شامل ہیں جو مرکز کے زیر اہتمام پہلی بار بارگاہ امیرالمومنین علیہ السلام میں آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد میں افریقہ کے کئی ممالک سے علماء کرام آئے ہیں، خاص طور پر (نائجیریا ، ساحل العاج، بوركينا ۔اور فاسو ۔
انشااللہ یہ وفد عراق کے باقی مقامات مقدسہ کی زیارات کے ساتھ ساتھ ایران کا بھی دورہ کرئے گا
عماد بعو
ابو علی