متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کا امام مجتبی بون میرو ٹرانسپلانٹ ہسپتال کا دورہ

2023-05-18 15:26

کربلاء میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے امام مجتبی بون میرو ٹرانسپلانٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور شہریوں کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

 امام حسن مجتبی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہند زیدی نے بتایا کہ متولی شرعی کے دورہ سے  ہسپتال میں موجود طبی عملے کا اخلاقی مورال بلند ہوتا ہے اور ان کی حوصل افزائی ہوتی ہے۔

مزید برآں مریضوں کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات کا قریب سے جائزہ لینے کا موقع بھی ملتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی حیاتیات میں خون بنانے کے لئے ذمہ دار خلیات بون میرو میں اسٹیم سیل ہوتے ہیں۔  ان خلیوں کی مہارت کے ساتھ پیوند کاری کو عام طور پر "بون میرو ٹرانسپلانٹ" یا "اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹیشن" کہا جاتا ہے۔ یہ خون کا اسٹیم سیل ہے جو بون میرو کی پیوند کاری کے دوران ٹرانسپلانٹ ہوتا ہے۔

 اس ہسپتال میں اس مرض میں مبتلا 27 سے زائد مریضوں کا کامیاب آپریشن کیا جا چکا ہے جنکا عراق کے اکثر صوبوں میں علاج ممکن نہیں تھا اور علاج کے لئے ملک سے باہر جانا ان غریبوں کی بس کی بات نہیں تھی۔

 تاہم حرم امام حسین علیہ السلام کی اعلی قیادت کے تعاون سے یہ علاج اپنے ملک میں ہی ممکن ہوا ہے۔

جبکہ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے اس دورے کے دوران مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور زیادہ سے زیادہ معیاری میڈیکل سہولیات دینے کی ضرورت پر زور دیا

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى