اطالوی ڈاکٹر کا کربلاء میں ہیلتھ انسٹیٹیوشنز کا دورہ
2023-05-13 11:26
عراقی نژاد اطالوی ڈاکٹر نےکربلاء میں صحت کے اداروں کو عالمی اداروں کے معیار کے مطابق قرار دے دیا
ڈاکٹر عبد الزھراء کاظم اخلاطی (عراقی نژاد ایک اطالوی ڈاکٹر ہیں۔ یہ روم میں مقیم ہیں اور فیملی میڈیسن سپیشلسٹ ہیں) نے عتبہ حسینہ کے ہیلتھ انسٹیٹیوشنز کی تعریف کی۔
کربلاء کے دورے کے دوران، اخلاطی نے کہا کہ کربلاء میں ہیلتھ کے نظام نے پچھلے دس سالوں میں بہت ترقی کی ہے۔ میں نے دیکھا کہ کربلاء کے کچھ ہسپتالوں کا موازنہ یورپی ہسپتالوں سے کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان طبی مراکز کے متعلق جان کاری کے بعد کہ جن میں وارث کینسر سنٹر بھی شامل ہے، ہم نے علاج میں استعمال ہونے والے جدید آلات کی موجودگی کے علاوہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور صحت کے متعلقہ دیکھ بھال کی فراہمی کو پایا۔ اس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ کربلاء کے اس دورے میں صحت کے اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیقاتی کام کے ذریعے علمی مہارت کا تبادلہ شامل تھا جو طبی کام کی ترقی اور بین الاقوامی سطح پر عوامی مفادات کی خدمت کے لیے تعاون کرتا ہے۔
ابراہیم ابراہیم
ابو علی