عراق میں برازیل کے سفیر کی مولا عباس ع کے مزار پر حاضری
2023-05-01 16:57
عراق میں برازیل کے سفیر مسٹر لوئس سانتوس نے حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کی۔
انہوں نے زیارت کے بعد عتبہ عباسیہ کے تعلیمی، صنعتی اور صحت کے منصوبوں اور عتبہ عباسیہ کے ماتحت دیگر مقامات کا دورہ بھی کیا۔
عتبہ عباسیہ کے سیکرٹری جنرل، جناب مصطفیٰ مرتضی آل ضیاء الدین نے ایک بیان میں کہا کہ برازیل کے سفیر نے عتبہ عباسیہ کے تعلیمی صنعتی اور صحت کے منصوبوں اور عتبہ عباسیہ کے ماتحت دیگر مقامات کو دیکھنے کے لیے ایک دورہ کیا۔اس دورے میں، ان کے ساتھ شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور جنرل سیکرٹری کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی ساتھ تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفیر نے مقدس شہر اور اس کے روحانی ماحول کے لیے توصیفی کلمات کا اظہار کیا۔
انہوں نے عتبہ عباسیہ کے قائم کیے گئے منصوبوں،ان کے عمل درآمد کے طریقہ کار اور معاشرے کے لیے ان منصوبوں کی خدمات کو سراہا۔
برازیل کے سفیر سانتوس نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے مقدس شہر کربلاء کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔
میں عتبہ عباسیہ کی قائم کردہ صنعتوں اور ان کی مصنوعات کے تطور اور ترقی کی تعریف کرتا ہوں، جو اقتصادی اور غذائیت کی سطح کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
یہ ایک مضبوط مستقبل کے وژن کی نشاندہی کرتا ہے جو عراق اور اس کی عوام کے لیے تمام شعبوں میں پیشرفت کے آفاق کھول دے گا۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ میں عتبہ عباسیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر خوش ہوں اور ہم مستقبل میں اس تعاون کے افق کو ان معاہدوں کے ذریعے ترقی دینے کی خواہش رکھتے ہیں کہ جن معاہدوں کا کرنا ممکن ہے۔
تیل کے علاوہ منصوبوں میں حرم مقدس کی دلچسپی ایک حیرت انگیز چیز ہے اور
زراعت اور صنعت جیسے دوسرے ذرائع میں دلچسپی لینا ایک کامیاب سوچ ہے۔
عماد بعو
ابو علی