کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

بصرہ میں بننے والے کینسر ہسپتال تکمیل کے قریب

2023-04-29 14:16
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام صوبہ بصرہ میں تعمیر ہونے والے کینسر ہسپتال کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے جس میں پورے ملک سے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے نگران انجینئر زید عبدالحمید نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک انٹرویو میں کہا کہ صوبہ بصرہ میں جنگوں اورتیل کے کنوؤں کی وجہ سے ہونے والی فضائی آلودگی کے نتیجے میں کینسر کےمرض میں اضافہ ہورہا ہے ،جسکی وجہ سے حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی نمائندہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پر اس ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ اس میں فقط کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس منصوبے کا کل رقبہ تقریبا (20,000 مربع میٹر) ہے اور یہ چار عمارتوں پر مشتمل ہے، جن میں کنسلٹنگ کلینک، طبی آلات کے لیے کمرے، کیموتھراپی ، فزی تھراپی وارڈ اور مریضوں کے داخلہ وارڈکے علاوہ، ڈاکٹرز رومز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہسپتال جدید ترین آلات سے لیس بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا ۔ اس کی مرکزی عمارت بہت بڑے رقبہ پر موجود ہے جو کہ پانچ منزلہ ہو گی، جس میں خارجی کلینک، ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ، کیموتھراپی ڈیپارٹمنٹ اور خصوصی لبارٹری شامل ہے۔ جبکہ ایمرجنسی کیسز سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ الگ سے بنایا گیا ہےجو 24 گھنٹے اوپن رہے گا۔ گرمی اور سردی سے بچنے کے لئے ایئر کنڈیشنگ پلانٹ نصب کیاگیا ہے اور ایمرجنسی ایگزیٹ اورآگ بجھانے کا خود کار نظام موجود ہے۔ پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والے انجینئر نے کہا، "کہ سب جانتے ہے کہ کینسر کے مریضوں کی قوت مدافعت اور ان کی نفسیاتی حالت مشکل اورغیرمستحکم ہوتی ہے اس لیے بین الاقوامی معیارات کے مطابق آرٹ، پینٹنگ اور آرائش کے ذریعے مریضوں کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے پر غور کیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ہم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔یہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین طبی آلات سے لیس عراق کے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہسپتال ہوگا امیر موسوی ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى