عتبہ حسینیہ جگر کی پیوند کاری کے ہسپتال کے منصوبے کی تکمیل پر کام جاری رکھے ہوئے ہے

2023-04-20 14:34

حرم امام حسین ؑ  کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے شعبہ نے کربلاء میں نظام ہاضمہ اور جگر کی پیوند کاری کے ہسپتال کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام کو جاری رکھا ہوا ہے

اس  شعبہ کے سربراہ انجینئر حسین رضا نے بتایا کہ حرم امام حسین ؑ کی جانب سے صوبہ کربلاء کے الغدیر سیکٹر میں نظام ہاضمہ اورجگر کی پیوند کاری کے ہسپتال کو مکمل کرنے کے لیے ہمارے عملے نے کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے اور یہ منصوبہ کربلا کے منصوبوں میں سے اہم منصوبہ ہو گا۔

 انہوں نے مزید کہا  کہ یہ پروجیکٹ چار منزلوں کے ساتھ 4000 مربع میٹر کے عمارتی رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔مزید برآں اس رقبے کے کچھ حصے پر ایک فارمیسی، کنسلٹنگ کلینک، ایکسرے اورالٹراساؤنڈ کے شعبے ہونگے اس ہسپتال کی پہلی منزل میں ڈائیگنوسٹک دوربین کا شعبہ، لیبارٹریز اورسنگل بیڈ رومز ہونگے جبکہ کچھ حصے پر واش رومز ،بیٹھنے کی جگہیں اورآنے والے مریضوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا دوسری منزل میں جدید طرز پر ڈیزائن شدہ سنگل بیڈ رومز ہونگے جبکہ تیسری منزل میں صرف تین مرکزی آپریٹنگ ہال، ایک ریکوری روم، انتہائی نگہداشت کے کمرے، اور دیگر شعبوں کے کمریں ہونگے۔

 انجینئر رضا نے بتایا کہ اس ہسپتال کی تکمیل کی مجموعی شرح تقریباً 70 فیصد مکمل ہو گیا ہے اوراس ہسپتال میں ہر قسم کے جدید نظام نصب کیے گئے ہیں جن میں آگ بجھانے کے آلات، الارم، طبی گیس، سنٹرل ریفریجریشن، بجلی اور دیگر تمام ضروریات شامل ہیں۔

امیر موسوی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى