کربلاء کی نابینا طالبہ کا شاندار کارنامہ

2023-04-18 18:10
کربلاء کی نابینا طالبہ نے تقریری اور شعری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ صوبہ کربلاء کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریری اور شاعری کے مقابلے میں عتبہ حسینہ سے وابستہ نابینا افراد کے لیے ادارہ نور الامام الحسین کی ایک طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر ہاشم شمری نے کہا کہ اس مقابلے میں شرکت، کربلاء کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے سکولوں کو بھیجے گئے دعوت نامے کی بنیاد پر کی گئی۔ نابینا افراد کے لیے ادارہ نور امام الحسین نے طالبہ (زینب حامد عبد) کو اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے نامزد کیا کیونکہ وہ ایک عمومی ثقافت اور فصیح عربی بولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مزید برآں شاعری اور ادبی تحریروں کو حفظ بھی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زینب نے شاندار مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں صوبہ کربلاء کے بہت سے سکولوں کے طلباء شریک تھے۔

العودة إلى الأعلى