عتبہ حسینیہ اربیل کے محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی نظامت کے ساتھ تعاون کے آفاق کھول رہا ہے
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دینی امور کے ایک وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے، اربیل میں مذہبی اوقاف کے مدیر الحاج طیب ضرار شیروانی سے ملاقات کی تاکہ دوطرفہ تعاون کے افق کو کھولا جا سکے۔
عتبہ حسینہ کے وفد سے میسر حکیم نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے احیاء کے سلسلے میں عتبہ حسینہ کی سرگرمیوں کا دوسرا دن ہے جو کہ اربیل کے شہر بنصلاوہ کی مسجد آلتون میں انجام دی جاتی ہیں۔
ہم نے آج صبح، بدھ کے روز، اوقاف اور مذہبی امور کے مدیر سے ملاقات کی تا کہ عتبہ حسینہ کی جانب سے آئندہ کے پروگراموں کے لائحہ عمل کے متعلق بات چیت ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عتبہ حسینہ کے وفد نے صوبہ اربیل میں مذہبی اوقاف کے مدیر الحاج طیب ضرار شیروانی سے امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجلس عزا کے ضمن میں ملاقات بھی کی تا کہ خطے میں مشترکہ تعاون کے افق کھولنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
حکیم نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران حرم حسینی کے قراء اور اربیل کے قراء کے درمیان مشترکہ قرآنی محافل کے قیام کے ساتھ ساتھ تلاوت و حفظ کے مقابلوں کے انعقاد پر اتفاق ہوا۔
مزید برآں قراء کے طبقہ کا اہتمام اور ان کے خیال رکھنے کے متعلق بھی اتفاق ہوا۔
وفد کے سربراہ شیخ علی قرعاوی نے عتبہ حسینہ اور اس کی انتظامیہ کی طرف سے مدیریت اوقاف کو سلام پہنچائے اور عتبہ حسینہ کے منعقدہ پروگراموں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
عماد بعو
ابو علی