کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

ماہ مبارک رمضان میں حرم امام حسین ع کے زیر انتظام عراق میں 124 مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد

2023-03-29 14:04

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ قرآن کا ادارہ دار القرآن کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صحن حسینی کے علاوہ 124 مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے

رئيس دار القرآن الكريم کے مسول جناب شيخ خير الدين الهادي نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی قرآن کی بہار کی ابتدا ہوتی ہے اس لئے اس مقدس مہینے میں دار القرآن نے قرآن کی مختلف تقریبات،قرآنی سرگرمیوں اور مقابلوں کا سلسلہ مختلف صوبوں میں شروع کر دیا ھے  تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مقدس مہینہ میں قرآن سے متمسک ھو سکے

انہوں نے مزید کہا، کہ ہم نے عراق کی مختلف صوبوں میں (22) سے زیادہ قرآنی محافل کو تشکیل دی ہے اس کے علاوہ حرم امام حسین کے اندر مختلف ہالوں خواتین کے لیے ختم قرآنی کا اہتمام کیا گیا ہے،جبکہ عراق کے مختلف صوبوں میں (124) سے زائد مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان نورانی محافل میں قاریان قرآن اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور ان بابرکت محافل کے انعقاد کا مقصد ان تمام علاقوں میں قرآن کریم کی خوشبو اور نور کو پھیلانا ہے ۔

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى