کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

حرم حضرت عباس ع کی جانب سے (الورود الفاطميه) کے عنوان سے بلوغت کی عمر کو پہنچنے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

2023-03-21 14:15
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) جشن کے پانچویں ایڈیشن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 3,000 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے (الورود الفاطميه) کے عنوان سے ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد بچیوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ تقریب کا آغاز قاری لیث العبیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ پڑھا گيا۔ روضہ مبارک العباس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاب اور پردہ شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے وابستگی کا سب سے واضح عنوان ہے۔ تقریب میں کئی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں نظمیں، (یہ میرا پردہ، میری شناخت اور میرا پیغام) کے عنوان سے طالبات کے لیے ایک سرگرمی ، (الخمار والشيطان)کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس اور(الورود الفاطميه) پراجیکٹ کے بارے میں ایک ویڈیو پریزنٹیشن شامل ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى