کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

کربلاء میں سترہویں بین الاقوامی کتاب میلے میں عتبات عالیہ سمیت 145ملکی و ٖغیر اشاعتی اداروں کی شرکت

2023-02-25 14:35

کربلاء میں سترہویں بین الاقوامی کتاب میلے میں عتبات عالیہ سمیت 145ملکی و ٖغیر اشاعتی اداروں کی شرکت
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے منعقدہ سولہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کے ساتھ ساتھ سترہویں بین الاقوامی کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے
نمائش کے مسئول غيث الدباغ نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کی فعالیتوں میں سے ایک فعالیت بک سٹال لگانا بھی ہے۔  
 سترہویں بین الاقوامی کتاب میلے کا حرم امام حسین علیہ السلام کی متولی شرعی اور اعلی سطح کی انتظامیہ کی موجودگی میں، آج باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے ۔ اس کتابی میلے کو اہل علم کے لیے مل بیٹھنے کا ذریعہ اور کتب بینی سے شغف رکھنے والوں کے لیے ’بہتا سمندر‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اس نمائش میں ملکی و غیر ملکی 145 سے زائد اشاعتی اداروں کے ساتھ 12 ممالک سے پپلیشرز نے شرکت کی ہے
  یہ کتابی میلہ دس روز تک جاری رہے گا
انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں اسلامی علوم کے علاوہ بقیہ علوم کے متعلقہ کتب بھی پیش کی گئی ہیں۔ اس لئے مذہبی علوم کے علاوہ جدید عصری علوم سے متعلقہ کتابیں، کتابی میلے کا حصہ ہیں۔  
مزید برآں اس نمائش میں جدید موضوعات پر تحریر کیے گئے تھیسیز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى