کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

جرمنی اور فن لینڈ کے صحافیوں کی کربلا آمد

2022-12-25 20:06

حرم امام حسین علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ غیر ملکی صحافی ،یوٹیوبرزاورشوشل ایکٹویسٹ کے عراق کے دورے کا بالعموم اورکربلاء کا بالخصوص اہتمام کرتا ہے تاکہ عراق کا اصلی چہرہ ،اس کی ثقافت اوران کی مہمان نوازی میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچ سکے۔ اسی سلسلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا سنٹر نے جرمن اور فن لینڈ سے عراق آئے ہوئے صحافیوں کو خوش آمدید کہا۔
جرمن اور فن لینڈ کے صحافیوں کا حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مسئول جناب عباس خفاجی نے استقبال کیا اورانکو حرم کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
 غیر ملکی صحافیوں یوٹیوبرزاورشوشل ایکٹویسٹ کو حرم کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کا ذکر کیا۔ 
جبکہ مہمان صحافی  مسٹر انجلو نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ کربلاء معلی کو دیکھنے کی میری دلی خواہش تھی اورآج یہ خواہش پورا ہوئی۔ میں نے جو کچھ پڑھا اور سنا تھا اس سے اعلی پایا۔ یہاں کی ہیبت کو دیکھ کرمیں دنگ رہ گیا۔
مسٹر اینجلو نے مزید کہا کہ میں شہر کربلا کی حقیقی تصویر کو مغربی معاشرے اوراسے اپنے فالورز تک پہنچاؤں گا۔
مزید برآں یہاں کے امن و امان محبت ،تاریخ، ثقافت اوران کی کی مہمان نوازی کے متعلق عراق آنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو بتاؤں گا۔
وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قدیمی نوادارت کو دیکھا اورانہیں محفوظ رکھنے پرسراہا۔

عباس نجم 

ابو علی

 

منسلکات

العودة إلى الأعلى