امریکی ریاست مشی گن میں ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے جشن کا اہتمام
امریکی ریاست مشی گن میں زینبیہ اسلامک سنٹر کے زیر انتظام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس جشن میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شمالی اور جنوبی امریکہ کے نمائندے کےعلاوہ مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شمالی اور جنوبی امریکہ کے نمائندے جناب شیخ محمد جواد سلمی حفظہ اللہ نے اس جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی عظیم ذمّہ داری کو ادا کرنے کے لئے چند معصوم ہستیوں نے بچپن سے ہی حضرتِ زینب سلام اللہ علیہا کی تربیت کی۔
مزید برآں کربلا کے راستہ میں امام حسین علیہ السلام نے بھی اپنے ارشادات اور نصیحتوں کے ذریعے اپنی معظمہ بہن کو اس عظیم مقصد کے لئے تیار کیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کو کربلاء معلی سے آئے ہوئے علم مبارک کی خصوصی زیارت بھی کروائی گئی۔
علم مبارک کو لوگوں نے محبت سے چوم کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ حرم حضرت عباس علیہ السلام کا خصوصی نمائندہ ریاست مشی گن میں زینبیہ اسلامک سنٹر کی جانب سے منعقدہ جشن میں ان کی دعوت پر شرکت کے لیےگیا ہوا تھا۔
امیر موسوی
ابو علی