پاکستان سے تعلق رکھنے والےعلماءو محققین کا حرم امیر المومنین علیہ السلام اور لائبریری کا مطالعاتی دورہ کیا
پاکستان سے تعلق رکھنے والےعلماء محققین اورمصنفین کاایک وفد تاریخ اور علم کی جستجو کے لیے نجف اشرف میں حرم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی لائبریری مکتبہ حیدریہ کا دورہ کیا ہے۔
وفد کے سربراہ
محقیقن کا وفد جب لائبریری پہنچے تو مکتبہ حیدریہ کے انچارچ حجہ الاسلام والمسلمین السيد حسن نے وفد کا استقبال کیا اور مکتبہ حیدریہ کی تاریخ ،لائبریری میں موجود کتابوں کی تعداد اور محققین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وفد نے لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی ،تصوف تفیسر کتابوں میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا ۔ قدیم تاریخی مصادراورقدیم تاریخی نسخوں کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کی ۔
اس لائبریری کی تأسیس چوتھی صدی ہجری یا اس سے پہلے ہوئی تھی۔ اس کی تأسیس اور توسیع میں عضدالدولہ دیلمی کا کردار رہا ہے اس وفد میں پاکستان کے وفد کی سرپرستی محقیق اہلسنت علامہ شہزاد مجددی علامہ محمد عثمان رضوی مفتی محمد جواد حیدری سید احمد شاہ صاحب علامہ اسد مدنی اور دیگر فاضلین شامل تھے