حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سےعراقی یونیورسٹیز میں قرآنی اور علمی لیکچرز کا اہتمام

2022-11-14 15:12

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے دار القرآن سنٹر نے عراقی یونیورسٹیوں  میں موجود سٹوڈنٹس کے لئے علمی و قرآنی  لیکچرز کا اہتمام کیا ہے کہ جن کا مقصد نوجوان نسل کی صحیح تربیت کرنا ہے۔
شعبہ دار القرآن کریم کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر جناب مرتضیٰ جمال الدین نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ عراقی یونیورسٹیوں میں منعقد ہونے والے ان لیکچرز میں سٹوڈنٹس کے علاوہ  پروفیسرز حضرات کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ علمی تجربات کا تبادلہ خیال ہو ۔
مزید برآں یہ ماحول علمی سطح کو بلند کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔  
جمال الدین نے مزید کہا یہ سرگرمیاں دو دن تک جاری رہیں گی اوراس میں زیادہ تر عراقی یونیورسٹیز کےٹاپ کے پروفیسروں کے تحقیقی و علمی مقالے شامل ہونگے تاکہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ قرآن سے متمسک رہے اور قرآنی تعلیمات سے استفادہ حاصل کر سکے۔

عباس نجم 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى