شام میں حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح مبارک کا افتتاح کر دیا

2022-10-18 13:17

جشن صادقین کی مناسبت سے  حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کی افتتاحی تقریب شام میں روضہ مبارک حضرت زینب(ع) میں منعقد ہوئی

افتتاحی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی  شخصیات  علماء کرام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے دیوان وقف شیعی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر الشمری نے کہا کہ جناب زینب(ع) کے روضہ مبارک کے لیے نئی ضریح کی تیاری امام حسین(ع) اہل بیت اطہار سے محبت کے مصادیق میں سے ایک ہے

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کےسیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مقدسات ہمارے اسلامی شعار اور انسانی تشخص کا حصہ ہیں اور یہی ہمارے عقیدہ ہیں کہ ان ہستیوں کی قربانی کے بدولت آج دین محمد بچا ہوا ہے یہ ضریح مقدس بھائی کی طرف سے بہین کے لئے تخفہ ہے جسکو عراقی ہنر مندوں سے تیار کیا ہے

اس تقریب میں شاعراہل بیت(ع) علی الصفار کربلائی، اور شام سے تعلق رکھنے والے شاعر زکی النوری، شاعر محمد فاطمی، شاعر کرار حسین کربلائی اور مدح خواں قحطان البدیری نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کا اختتام پر شیخ عبداللہ دجیلی نے بی بی کے مصائب پڑھے اور مرثیہ خوانی کی۔ پھر اس کے بعد باضابطہ طور پر ضریح مبارک کا افتتاح کیا گيا اور اسے زيارت کے لیے کھول دیا گیا

الکفیل نیٹ ورک

منسلکات

العودة إلى الأعلى